تازہ ترین

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 184 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کےلیے 185رنز کا ہدف دیا۔روہت پاؤڈیل اور دیپیندر سنگھ آئری نے انگلینڈ کے خلاف 82 رنز کی اہم شراکت قائم کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا تھا۔دونوں بلے بازوں نے خاص طور پر عادل رشید کی گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلے اور نیپال کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔تاہم سیم کرن کی آف کٹر پر دیپیندر سنگھ آئری کیچ آؤٹ ہو گئے، جبکہ کچھ ہی دیر بعد روہت پاؤڈیل لیام ڈاسن کی گیند پر ڈیپ میں کیچ دے بیٹھے۔ ان دو وکٹوں کے گرنے سے نیپال کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے اختتامی اوورز میں نیپال کو کم وقت میں زیادہ رنز درکار تھے، مگر نئی بیٹنگ جوڑی ہدف کے تعاقب کو جاری نہ رکھ سکی۔

 

Leave A Comment

Advertisement