لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر، 180 رنز کا خسارہ
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ اپنی دوسری اننگز 180 رنز کی برتری سے شروع کرے گی۔لارڈز میں جاری میچ میں پاکستان کی ٹیم 110رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اذان اویس قومی ٹیم کی جانب سے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دیگر بلے بازوں میں سعود شکیل 16، کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7، عبداللہ شفیق 5، محمد عباس 2، علی عثمان 1، شان مسعود 1، خرم شہزاد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکےانگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔