فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ لیگ کیلیے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو انگلینڈ کی معروف دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کو برمنگھم فینکس نے وائلڈ کارڈ ڈرافٹ کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ فاطمہ ثنا کو آسٹریلیا کی لوسی ہیملٹن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔فاطمہ ثنا کو اس لیگ میں شرکت کے لیے 15 ہزار پاؤنڈ معاوضہ دیا جائے گا جو ان کے کیریئر میں ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔