تازہ ترین

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 12سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں  ہو گا، پی ایس ایل کےبعدپشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ بھی کرائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے چیزیں بہتر ہو رہی ہیں،کےپی میں کرکٹ کی بحالی کیلئےکام کر رہے تھے،12سال بعدپی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہو گا، مارچ میں پی ایس ایل شروع ہوگا۔جنوری میں پشاورمیں ایک ہفتےکا3ٹیموں کامقابلہ کرائیں گے، انڈر19،شاہینز اور قومی ٹیم کا ایک ہفتے کا مقابلہ کرائیں گے، خیبرپختونخوا نے قومی ٹیم کو اسٹارز دیئے ہیں، مہینوں میں کےپی سے نتائج نظرآئیں گے،قبائلی اضلاع کیلئےالگ اکیڈمی بنارہےہیں،قبائلی اضلاع سےبھی بہت سےکھلاڑی آرہےہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل صلاحیت کےپی سےآرہی ہے،خیبرپختونخوامیں کرکٹ کوپروموٹ کریں گے، 2،3ہفتوں میں خوشخبری سنائیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement