تازہ ترین

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 313 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز 82 گیندوں پر 79 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، جبکہ معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ شامل حسین نے 33، کپتان عبدالصمد نے 28 اور عمران رندھاوا نے 23 رنز بنائے۔

 بھارت اے کی جانب سے وپراج نگم، سوریانش، پرنس یادیو اور ہرشیت رانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Comment

Advertisement