تازہ ترین

پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان منیبہ علی اور گل فیروزہ کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔عجمان میں کھیلے گئے سپر سکس مرحلے کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ کپتان کیتھرین برائس نے 36 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ کیتھرین فریزر 21 اور سارہ برائس 17 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 3 اوورز میں 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نَشرا سندھو، امائما سہیل اور مومنہ ریاضت نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 125 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ منیبہ علی نے 48 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے، جبکہ گل فیروزہ نے 43 گیندوں پر 54 رنز بنائے اور 7 چوکے لگائے۔دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست شراکت قائم کرکے پاکستان کو شاندار فتح دلائی۔ شوال ذوالفقار 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، منیبہ علی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement