انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈز کا اعلان
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، فرحان یوسف دونوں سکواڈز کی قیادت کریں گے۔
پاکستان انڈر 19ون ڈے سکواڈ
کپتان فرحان یوسف، عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حمادعزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد سیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19چار روزہ سکواڈ
کپتان فرحان یوسف، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس، ابتسام اظہر، محمدسیام، محمدصہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 میں 3 ون ڈے اور ایک 4 روزہ میچ ہو گا۔ ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے۔4روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی جس کے بعد 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کا پری سیریز کیمپ 24 سے 30 نومبر تک لاہور میں ہو گا۔ پاکستان انڈر 19 نے رواں سال انگلینڈ کے دورے پر ون ڈے سیریز3-1 سے جیتی اور 4 روزہ میچ میں ہارے تھے۔