تازہ ترین

پی ایس ایل 11 میں ہر دلعزیز آسٹریلوی پریزنٹر’’ جیس کرو‘‘ نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسجد کے احترام میں حجاب پہن کر سب کو حیران کر دیا، ان کے اس انداز پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر ان کی تعریف کی۔ان کی موجودگی نہ صرف حسن و وقار کی عکاسی کر رہی تھی بلکہ انہوں نے مسجد کی روحانی فضا میں اپنی پرامن اور دلکش موجودگی سے ہر کسی کا دل جیت لیا، سوشل میڈیا پر مداحوں نے جیس کرو کے اس انداز کی تعریف کرتے ہوئے اسے حجاب کے ساتھ فیشن اور احترام کا بہترین امتزاج قرار دیا۔جیس کرو کے بادشاہی مسجد لاہور کے اس دورے کو سوشل میڈیا پر بڑا سراہا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جیس کرو کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور شائقین نے انہیں خوب سراہا۔