تازہ ترین

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1سے برتری حاصل ہے،ذرائع کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں،پہلے میچ میں کامیابی حاسل کرنے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم میں لیگ سپنر ایڈم زمپا کی شمولیت کا امکان نہیں،ایڈم زمپا گردن میں تکلیف کے باعث پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیلے تھے،ایڈم زمپاپیر کو ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ میں تھے،صرف رننگ کی،ایڈم زمپا کو تاحال گردن کو آسانی سے حرکت دینے میں دشواری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement