پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگزمین کا پشاور زلمی کو 146 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 15ویں میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدر آباد کنگزمین کی ٹیم 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشل پریرا 58 اور مارنس لبوشین 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔