نیدرلینڈز نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
نیدرلینڈز کرکٹ نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جو 7 فروری سے سری لنکا اور بھارت میں شروع ہو گا۔ٹیم کی قیادت کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت سنبھال چکے ہیں۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں تجربہ کار اور ایسے نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں جو گزشتہ دو سالوں سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
اسکواڈ:
اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان وکٹ کیپر)، کولن آکرمین، نوا کرویس، باس ڈی لیدے، ارین ڈٹ، فریڈ کلاسن، کائل کلین، مائیکل لیوٹ، زیک لائن کیچٹ، میکس او’ڈوڈ، لوگن وان بیک، ٹم وان ڈر گوکٹن، ریلوف وان ڈر میر وے، پال وان میکرن، ثاقب ذوالفقار