پی ایس ایل الیون: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تو پشاور زلمی کو آغاز میں محمد حارث نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور صرف 6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم اس کے بعد کشال مینڈس اور بابر اعظم نے میدان سنبھال لیا۔پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور کر دیا، جس میں بابر اعظم اور کشال مینڈس کی شاندار اننگز مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔
زلمی کے کپتان بابر اعظم نے صرف 52 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکے لگا کر 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اور پوری اننگز میں کلاسیکل اور جارحانہ بیٹنگ کا حسین امتزاج پیش کیا، بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بارہویں اور پی ایس ایل میں تیسری سنچری بنائی۔کشال مینڈس نے بھی تباہ کن انداز اپناتے ہوئے 44 گیندوں پر 83 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ بابر اور مینڈس نے دوسری وکٹ کے لیے 135 رنز کی شراکت قائم کر کے گلیڈی ایٹرز کے بولرز کو بےبس کر دیا۔آخر میں ایرون ہارڈی نے 10 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 255 تک پہنچایا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز زلمی کے سامنے بےبس دکھائی دیے۔ جہانداد خان، الزاری جوزف، ابرار احمد، سعود شکیل اور دیگر بولرز کو رنز روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 59 رنز دیکر 1 وکٹ حاصل کی، جبکہ دیگر بولرز بھی مہنگے ثابت ہوئے، ابرار احمد اور عثمان طارق نے بھی ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
QG.....72/4 in 9 OVERS
Leave A Comment