تازہ ترین

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام  کو عہدے سے ہٹا دیا، نظم الاسلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے۔کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم الاسلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، اب بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔علامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جذبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=68147

واضح رہے کہ بنگلادیش کے کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں وہ کرکٹ سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement