تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کو شکست، سیریز بنگلادیش کے نام
بنگلادیش نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔چٹوگرم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بنگلادیش نے نجم الحسین شنتو (105) کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ لٹن داس 76 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول اورورکے نے 3، بین لسٹر اور جیڈن لینوکس نے 2، 2 جبکہ ڈین فوکس کروفٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 44.5 اوورز میں 210 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ڈین فوکس کروفٹ 75 اور نک کیلی 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 5، ناہید رانا اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 جبکہ شورف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ بنگلادیش نے تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
Leave A Comment