انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان کا آج سکاٹ لینڈ سے میچ
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا میچ آج گروپ سی میں شامل سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ابتدائی میچ میں ناکامی کے بعد گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ میں واپسی کے لیے اس اہم میچ میں کامیابی درکار ہے۔پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان یہ میچ زمبابوے کے شہر ہرارے میں واقع تاکاشنگا سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے میچ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔