انتہا پسند ہندوتوا جماعت شیوسینا نے بنگلا دیشی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچوں میں شرکت کی مخالفت کر دی۔کھیل کے میدان میں بھی مودی کی جارحیت اور نفرت انگیز رویہ برقرار ہے۔ سیاسی، دفاعی اور عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پسپائی کے شکار بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی نذر کر دیا۔پاکستان کرکٹ کے بعد اب بنگلا دیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کی بھینٹ چڑھ گئی۔ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement