تازہ ترین

افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز  رحمت شاہ کو افغانستان کی ٹیسٹ  اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا۔رحمت شاہ کو ٹیسٹ اور  ون ڈے ٹیم کا کپتان جب کہ  رحمان اللہ گرباز کو  نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ رحمت شاہ کو حشمت اللہ شاہدی کےکپتانی سے دستبردار ہونےکے بعدکپتان مقرر کیا گیا ہے۔ حشمت اللہ شاہدی نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان ٹیم کی قیادت کی۔ 

رحمت شاہ 2021 سے حشمت اللہ شاہدی کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ رحمت شاہ کی بطور کپتان پہلی اسائنمنٹ آئرلینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور وہ افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈےمیچز اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement