سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ مقرر
برطانوی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق ویمن کرکٹر کو انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ، سارہ ٹیلر انگلینڈ کی مینز ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گی۔سارہ ٹیلر کو یہ ذمہ داری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دی گئی ہے کیونکہ برطانوی مینز فیلڈنگ کوچ کارل ہوپکنسن اس وقت آئی پی ایل میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
سارہ ٹیلر ، اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ انگلینڈ لائنز کے سکواڈ کے ساتھ بھی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں ، سارہ کا شمار انگلینڈ ویمنز ٹیم کی بہترین وکٹ کیپر پلیئرز کے طور پر ہوتا ہے۔
Leave A Comment