تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرا یا گیا ہے۔ جس کے تحت  فرنچائزز ہر کیٹیگری سے ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔منگل کو  پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا۔لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا،سلور میں محمد نعیم کو ری ٹین کیا۔

Leave A Comment

Advertisement