تازہ ترین

پاکستان ہاکی ٹیم کی آج آسٹریلیا روانگی ملتوی کردی گئی ہے،پرو ہاکی لیگ کے لیے ٹیم کی روانگی آج لاہور سے شیول تھی۔  قومی کھلاڑیوں کو تاحال آسٹریلوی ویزے جاری نہ ہوسکے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی اب پانچ فروری کی فلائٹ بکنگ کرائی گئی ہے۔ ٹیم روانگی کا پلان تبدیل ہونے کے بعد  لاہور آنے والے کھلاڑیوں کو راستے میں اطلاع دی گئی۔