تازہ ترین

آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سہ فریقی سیریز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔کیسل ایونیو میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 177 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔آئرلینڈ کی فتح میں ربیکا اسٹوکیل نے ناقابل شکست 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔اوپنر ایمی ہنٹر نے 44 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement