پرو ہاکی لیگ، پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا
پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا. عیدالاضحیٰ کے باعث کھلاڑیوں کو گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ تمام کھلاڑیوں کو اتوار کی شام ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہیڈ کوچ منظور الحسن کا کہنا ہےکہ آج کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، ٹریننگ کیمپ میں اٹھائیس کھلاڑی روانہ دو سیشنز میں ٹریننگ کریں گے۔