انڈر 19 کرکٹر سمیر منہاس نے تیز ترین سنچری بنالی، بھارت کا عالمی ریکارڈ چکناچور
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے یوتھ ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ ہرارے میں پاکستان انڈر 19 اور میزبان زمبابوے انڈر 19 کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری قرار پائی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ سمیر منہاس نے اس ریکارڈ کو دس گیندیں پہلے توڑ کر نیا عالمی سنگِ میل قائم کر دیا۔