کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہیں کارکردگی پر بات ہونی چاہیے،سرفراز احمد
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمدنے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہیں کارکردگی پر بات ہونی چاہیے۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمدنے کہا کہ اب کارکردگی کے بجائے ہر چیز پر بات ہوتی ہے، کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں آپ کارکردگی پر بات کرسکتے ہیں۔کپتان بابر اعظم سے بات ہوئی ہے امید ہے ٹیم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں زبردست پرفارم کرے گی۔
ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ آج سے اسلام آباد میں لگے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف ہوم اور اوے سیریز میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم پر تنقید کی گئی تھی۔ٹیسٹ سیریز میں خراب کارکردگی پر کپتان شان مسعود بھی کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور قیادت کا تاج بابر اعظم کے سر سجا ہے۔بابر اعظم بھی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔