پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پی سی بی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا 85 فیصد کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹا کو شامل کر رہے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے۔
اگر کوئی نہیں کھیلے گا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے: محسن نقوی
محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں سے اچھا فیڈ بیک ملا ہے، کھلاڑیوں کو مکمل بریف کیا گیا ہے، اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ اے نہیں ملی، بی نہیں ملی۔ سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنے کو ہے، ہم پابند کر رہے ہیں کہ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں، اگر کوئی نہیں کھیلے گا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے، ہم نے دستاویز میں ایک ایک چیز کو بڑی تفصیل سے ڈالا ہے۔
اب پلیئرز کو پتہ ہو گا کہ وہ کس فارمیٹ کیلئے ہیں: عاقب جاوید
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کے سلیکشن کے عمل کو بہتر بنانا ہماری ترجیح رہی، پرانے کیٹیگری سسٹم کی جگہ 5 نئے فارمیٹ ٹریکس متعارف کروائے ہیں۔