تازہ ترین

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں اس وقت انوکھا واقعہ پیش آیا جب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی وجہ سے زبردستی ریٹائر کر کے باہر بلا لیا گیا۔میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے 23 گیندوں پر صرف 26 رنز اسکور کئے تھے، اس دوران انہوں نے 9 گیندوں پر کوئی رن نہیں اسکور کیا۔ ان کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جب کہ ان کا اسٹرائک ریٹ محض 113 رنز کا تھا۔اس موقع پر رینیگیڈز کے کپتان نے انہیں اشارہ کرتے ہوئے فوری گراونڈ سے باہر آنے کا کہا اور ان کی جگہ دوسرے بیٹر کو بھیج دیا۔

کمنٹری پینل میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر نے رینیگیڈز کے کپتان کے فیصلے کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دو اوورز پہلے ہی ایسا کر لینا چاہیے تھا۔

Leave A Comment

Advertisement