پاکستان چیلنج کپ 26 مارچ سے شروع، اہم میچز کا شیڈول جاری
لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن میں پاکستان چیلنج کپ 26 مارچ سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے، جس کے پہلے دن پانچ دلچسپ میچز کھیلے جائیں گے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق ابتدائی میچ میں ایسٹ زون بلیوز اور ایل آر سی اے بلیوز نیو اتفاق گراؤنڈ پر آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ ویسٹ زون بلیوز اور ایسٹ زون ریڈ جوبلی ٹاؤن گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اسی روز ایسٹ زون گرینز اور ویسٹ زون ریڈز اظہر علی اکیڈمی گراؤنڈ، ویسٹ زون سلور اور ویسٹ زون گولڈ اتفاق ایل آر سی اے گراؤنڈ، اور ویسٹ زون پرپل اور ایسٹ زون گولڈ انجینئرنگ ٹاؤن گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی۔