تازہ ترین

نیشنل سلیکٹراوراین سی اے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ، سپن بولنگ کے خلاف بہتر کھیلنے کے لیے طویل اننگز کھیلنے کی عادت ضروری ہے۔ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم و ضبط اور تسلسل اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف ٹیلنٹ نہیں، ڈسپلن اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی ضمانت ہے، کامیاب کھلاڑی روزانہ محنت، فٹنس، پریکٹس اور متوازن غذا پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔ چار روزہ کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک اور ذہنی مضبوطی نکھارتی ہے، طویل فارمیٹ دفاعی تکنیک، ارتکاز اور فیصلہ سازی بہتر بناتا ہے، سپن بولنگ کے خلاف بہتر کھیلنے کے لیے طویل اننگز کھیلنے کی عادت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو معیاری سپن بولنگ کے خلاف زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، درست رہنمائی اور محنت ہی کامیابی دلاتی ہے، کوچز، مینٹرز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کی دلچسپی کو سمجھ کر انہیں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں، نوجوان کرکٹرز کو ذمہ داری دیں مگر ان کا کھیلنے کا جذبہ متاثر نہ کریں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement