تازہ ترین

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے استعفیٰ دیدیا۔مصباح الحق نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 6کھلاڑیوں کو بغیر مشاورت کے انگلینڈ بھیجا،مصباح الحق بورڈ کے رویے پر سخت نالاں تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ اوروائٹ بال کوچنگ میں بھی شامل تھے، مصباح الحق ان عہدوں سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو ای میل کردیا ہے۔

پی سی بی کاکہنا ہے کہ انہیں مصباح الحق کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا، جس استعفیٰ موصول ہوگا تو آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement