تازہ ترین

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز خان کو بھارتی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سائی سدھرشن سری لنکا میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور سرفراز خان کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سدھرشن نے پیر کی تکلیف سے صحت یاب ہونے میں’’نمایاں پیش رفت‘‘ کی ہے لیکن سرفراز خان ان کی جگہ لیں گے۔

افتتاحی ٹیسٹ 15 اگست سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 23 سے 27 اگست تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔نومبر میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں دو صفر سے ہوم سیریز میں شکست کے بعد موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں بھارت کی یہ پہلی سیریز ہوگی۔

 

Leave A Comment

Advertisement