تازہ ترین

لیڈز ٹیسٹ میں انوکھا واقعہ پیش آیا، بال کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔پہلی اننگز میں پاکستان کو 171 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ ٹیم نے گیند کے دو ٹکڑے کر دیے۔ٹیسٹ میچ کی اننگز کے بعد گیند کے دو ٹکڑے کرنے کی انوکھی مثال قائم ہوگئی، پہلی اننگز میں اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ایک اننگز میں دو باؤلرز کا پانچ پانچ وکٹیں لینا کم دیکھنے کو ملتا ہے، عام طور پر ایک اننگز میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر ہی میچ کی گیند کو یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھتا ہے۔اننگز کے بعد جوش ٹنگ نے اولی رابنسن کو گیند کے دو ٹکڑے کرنے کا ایک منفرد آئیڈیا دی، گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے جوش ٹنگ کہا کہ ہمیں گیند آدھی آدھی تقسیم کر لینی چاہیے۔ 

اولی رابنسن نے کہا کہ میں نے کہا کہ واقعی ایسا کرنا چاہیے، میرے خیال میں یہ کافی زبردست ہوگا۔ڈریسنگ روم جاکر جوش ٹنگ نے گراؤنڈ اسٹاف سے پوچھا کہ کیا گیند کو درمیان سے کاٹ کر آدھا کیا جا سکتا ہے؟اولی رابنسن نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد حیران کن طور پر گراؤنڈ اسٹاف گیند کو دو ٹکڑوں میں کرکے لے آئے۔ کرکٹ کی آدھی گیند جیسی چیز روز روز نہیں ملتی، اس لیے یہ ایسی یادگار ہے جسے ہم دونوں کبھی نہیں بھولیں گے۔ 

Leave A Comment

Advertisement