روایتی حریف بھارت سے شکست، پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی، پول میچ میں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو 5-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ایک جبکہ حنان شاہد نے دو گول اسکور کیے، تاہم قومی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔پاکستان کو تین پول میچز میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ ویلز کے خلاف میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔یوں پاکستان تین پول میچز میں کامیابی حاصل نہ کرسکا اور ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔