پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کا سلطانز کو 172 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ مارک چیپمین نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، سمیر منہاس نے 28، ڈیون کانوے اور فہیم اشرف نے 26، 26 رنز کی انگنز کھیلیں۔ سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3، محمد وسیم نے 2 جبکہ محمد نواز، پیٹر سیڈل اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ لی۔
Leave A Comment