این سی سی آئی اے نے رضوان سے جائیداد اور اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں
قومی کرکٹر محمد رضوان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں جاری انکوائری کے سلسلے میں ان سے جائیداد، آمدن، اخراجات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے محمد رضوان کو دیا گیا 5 صفحات پر مشتمل سوال نامہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا ہے، جس میں کرکٹر سے گزشتہ کئی برسوں سے متعلق مختلف مالی اور ذاتی معلومات طلب کی گئی ہیں۔
سوال نامے کے مطابق محمد رضوان سے 10 سال کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، جبکہ گزشتہ 5 سال کی آمدن، اخراجات اور بینک سے حاصل ہونے والے منافع کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔این سی سی آئی اے نے رضوان سے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 5 سال کے دوران خریدی اور فروخت کی گئی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔سوال نامے میں محمد رضوان سے اندرون اور بیرون ملک کیے گئے سفروں کی تفصیلات اور ان پر ہونے والے اخراجات سے متعلق معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔این سی آئی اے نے گزشتہ 5 سال کے دوران لیے گئے قرضوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔
Leave A Comment