تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر جرمانہ عائد کردیا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا۔آئی سی سی نے فاطمہ ثناء کے خلاف میچ میں لیول ون خلاف ورزی کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر فاطمہ ثنا ءکو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔کپتان فاطمہ ثناء نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

فاطمہ ثناء کے گزشتہ 24 ماہ کے دوران ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ان  کو پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ 6 اگست 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ملا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement