دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ
پاکستان کے خلاف پہلے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہوم ٹیم نے دوسرے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے۔ کپتان روسٹن چیز 70 اور جسٹن گریوز 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے چار، عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Leave A Comment