پی ایس ایل11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلیے 167 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ 11 کے 13ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔ سعود شکیل 59 جبکہ بیون جیکبز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ملتان سلطانز کے محمد نواز نے 3، عرفات منہاس نے 2 اور آشٹن ٹرنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
M.S 63/0 in 4 overs
Leave A Comment