سلمان علی آغا کے رن آوٹ پر ایم سی سی کا ردِعمل
ایم سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان آغا قانون کے تحت واضح طور پر رن آؤٹ تھے، سپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلہ دیش اپیل واپس لے سکتی تھی۔سلمان آغا کے متنازعہ رن آؤٹ پر ایم سی سی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ڈھاکہ ون ڈے میں سلمان کریز سے باہر تھے، گیند کھیل میں تھی۔ بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، کھلاڑیوں کے ٹکرانے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہوتی۔ قوانین کے مطابق امپائرز کے پاس آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔
Leave A Comment