ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہ پہنچنے والی قومی ٹیم میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوگا
حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہ پہنچنے والی قومی ٹیم میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی فارمیٹ میں کپتان اور کوچ تبدیل نہیں ہوگا کیونکہ ماضی کے برعکس کرکٹ بورڈ پالیسیوں میں تسلسل کا خواہش مند ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن معاہدے کے مطابق کام جاری رکھیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان سلمان علی آغا اور ون ڈے فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی کو بورڈ نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
کرکٹ بورڈ ماضی کی شکستوں کے بعد کوچ اور کپتان کو ہٹانے کے بجائے انہیں اعتماد دینا چاہتا ہے جبکہ مستعفی ہونے والے سلیکٹر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کے استعفے کے بعد خالی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ابوظبی سے واپسی پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔
Leave A Comment