تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی  ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین پھر ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ علی ترین نے پی ایس ایل ٹیم ملتان کے حقوق کی بولی میں  شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ملتان سلطانز کی بڈنگ میں شمولیت کیلئے دستاویزات جمع کرادیے ہیں۔علی ترین نے اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کردیا تھا اور  وہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔علی ترین نے نئی ٹیموں کی بڈنگ سے دستبردار ہونے پر کہا تھا کہ دوبارہ پی ایس ایل آئے تو جنوبی پنجاب کیلئے آئیں گے۔

 پاکستان سپر لیگ میں ملتان فرنچائز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement