تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔پہلے میچ میں ٹریوس ہیڈ کے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرنے اور کپتان مچل مارش کے آرام کرنے کا امکان ہے۔ جوش انگلس بھی پہلے میچ میں آرام کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بی بی ایل کا فائنل کھیلا تھا۔

 اس سیریز کے کمنٹری پینل میں سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کیٹچ، پاکستان کے عامر سہیل، رمیز راجہ، باذید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس پریزینٹر ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement