تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)دوسری شادی کرنے کی خواہش ظاہرکرنے پربرادرنسبتی نے فائرنگ کرکے بہنوئی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ماں شدیدزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ملزم موقع سے فرار‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد باپ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

 بستی نورمحمدرومانی موضع محمدمرادڈاہرکے رہائشی جندوڈا نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کے بیٹے رستم خان کی شادی 10سال قبل اسی علاقہ کی رہائشی شبانہ بی بی سے ہوئی تھی بیٹارستم بیوی اورسسرال کی رضامندی سے دوسری شادی کررہاتھا گزشتہ شب گھرکے صحن میں موجودتھاکہ اسی دوران ملزم برادرنسبتی محمدصدیق گھرمیں داخل ہوا اوردوسری شادی کی خواہش ظاہرکرنے کی رنجش پربندوق سے فائرکرکے بیٹے رستم کوموت کے گھاٹ اتاردیا اورمقتول کی والدہ ملکہ مائی کوشدیدزخمی کرڈالا اورموقع سے آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول رستم کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعدباپ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی جبکہ زخمی ہونے والی ملکہ مائی کوہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement