کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے منگھوپیر غازی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندونستان سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
Leave A Comment