تازہ ترین

نصرت بھٹو کالونی میں نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق ہوگیا ۔شارع نورجہاں کے علاقے نصرت بھٹو کالونی ناصر نگر گلی نمبر 4 کے قریب منگل اوربدھ کی درمیانی شب نالے میں کام دوران دم گھٹنے سے ایک خاکروب جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے خاکروب کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 28 سالہ بلو ولد شمعون کے نام سے کی گئی ۔متوفی نصرت بھٹو کالونی کا ہی رہائشی تھا ۔ ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔

Leave A Comment

Advertisement