اوکاڑہ :آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ . خاتون جھلس کر جاں بحق
اوکاڑہ( وحید انصاری) دیپالپور کی عبداللہ شیر غازی کالونی میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 36 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مقامی افراد نے گیس سلنڈر کی مبینہ لیکیج کو آتشزدگی کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔ جاں بحق خاتون کی شناخت عمرانہ زوجہ جمشید کے نام سے ہوئی، جس کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر پہنچ کر افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی۔ مزید تحقیقات کے بعد آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے آئے گی