تازہ ترین

بھارت کی ریاست آسام میں ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں  26 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا پولیس کے حوالے سے بتانا ہے کہ منی بس میں سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو اپنی کلاسز ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ قازیگار کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی جبکہ ٹرک آسام کی طرف رواں دواں تھا۔ حادثے میں مزید افراد کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement