اوکاڑہ:اوورٹیکنگ کرتے رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا. 3 افراد زخمی
اوکاڑہ(وحید انصاری )اوورٹیکنگ کرتے رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا. رکشہ میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے.ریسکیو موقع پر پہنچ گئی . ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ پولیس لائن کے قریب رکشہ اوور ٹیکنگ کرتےبے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ سوار 3 افراد 54 سالہ احمد علی. 30 سالہ اصغر اور 20 سالہ محمد عامر فاروق زخمی ہوگئے. ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 2 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا