اوکاڑہ:22 ویلر ٹرالر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق
اوکاڑہ(وحید انصاری) مرزا پور پل کے قریب 22 ویلر ٹرالر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کا 20 سالہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرالر نمبر TLN-797 اور ٹریکٹر ٹرالی نمبر SAA-5952 میں تصادم کے نتیجے میں ٹرالر ٹریکٹر کے اوپر چڑھ گیا اور ٹریکٹر ڈرائیور علی ولد غلام فرید ٹرالر کے نیچے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق نوجوان کا تعلق بہاولنگر سے بتایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کر دیں. ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں