تازہ ترین

اوکاڑہ(وحید انصاری) سبزی منڈی روڈ دیپالپور میں گھر کے واش روم میں سانپ گھسنے سے اہلخانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنیک کیچر کی مدد سے سانپ کو بحفاظت قابو کر لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے واش روم میں سانپ کی موجودگی پراہلخانہ خوفزدہ ہو گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement