تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری) راوی روڈ پر زیرِ تعمیر نجی بینک میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں لاکر مشین کا بھاری دروازہ کھولنے کے دوران گرنے سے آپریشنل مینجر اس کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔

 بینک کا آپریشنل مینجر علی عابد تقی زیرِ تعمیر عمارت میں تعمیراتی میٹریل کی چیکنگ کر رہا تھا۔ چیکنگ کے دوران دیوار میں فکس کی گئی لاکر مشین کا دروازہ کھولا گیا تو اچانک بھاری دروازہ  آپریشنل مینجر کے اوپر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ بھاری دروازے کے نیچےدب گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے آپریشنل مینجر علی عابد تقی کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے

Leave A Comment

Advertisement